MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گوگل اسٹریٹ ویو نے 20 سال سے مفرور مافیا ڈان گرفتار کروا دیا

0 316

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

میڈرڈ(ویب ڈیسک ) اسپین میں 20 سال سے مفرور ایک مافیا ڈان کو گوگل میپ کی سروس ’گوگل اسٹریٹ ویو‘ کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔خبروں کے مطابق گیواچینو گیمینو نامی یہ مافیا ڈان، قتل سمیت متعدد سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا لیکن 2001 سے غائب تھا۔البتہ پچھلے سال ’گوگل اسٹریٹ ویو‘ پر ایک تصویر میں وہ میڈرڈ، اسپین کے قریب ایک چھوٹے سے قصبے گیلاپاگار میں ایک دکان کے باہر دکھائی دیا

اور پولیس نے اسے پہچان لیا۔دورانِ تفتیش معلوم ہوا کہ گیمینو پچھلے 20 سال سے اس قصبے میں نام بدل کر رہ رہا تھا اور یہیں پر اس نے شادی بھی کر لی تھی۔یہ تو معلوم نہیں کہ پولیس ’گوگل اسٹریٹ ویو‘ کی اس تصویر کی کی طرف کیسے متوجہ ہوئی لیکن ہسپانوی میڈیا نے اتنا ضرور بتایا ہے کہ گیمینو کی شناخت ہوجانے کے بعد مقامی پولیس نے ہر پہلو سے اپنی چھان بین مکمل کی، جس کے بعد مافیا ڈان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

- Advertisement -

گیلاپاگار قصبے میں وہ شیف کا کام کرتا تھا جبکہ یہیں پر اس نے پھلوں اور سبزیوں کی ایک دکان بھی خریدی ہوئی تھی۔2014 میں اسے انتہائی مطلوب مجرم قرار دیتے ہوئے پورے یورپ کےلیے اس کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کردیئے گئے لیکن وہ کسی کے ہاتھ نہیں آیا۔17 دسمبر 2021 کے روز جب گیمینو کو گرفتار کیا گیا تو وہ 61 سال کا ہوچکا تھا اور حیران تھا کہ پولیس کو اس کا سراغ کیسے ملا۔

اسپین کی پولیس نے گیمینو کی حتمی شناخت کےلیے اس ریسٹورینٹ کے فیس بک پیج پر موجود دوسری تصاویر سے بھی مدد لی جن میں وہ شیف کے لباس میں دکھائی دے رہا تھا اور اس کی ٹھوڑی پر زخم کا نشان واضح تھا جو اس کی شناختی علامت بھی تھا۔”میں نے تو پچھلے دس سال سے اپنے گھر والوں کو ایک فون بھی نہیں کیا ہے،“ اس نے مبینہ طور پر تفتیشی افسر سے کہا۔مافیا ڈان کی حیرت اپنی جگہ لیکن اتنا ضرور ثابت ہوگیا ہے کہ اگر ٹیکنالوجی کا درست استعمال کیا جائے تو وہ جرائم کی بیخ کنی میں بھی ایک مو¿ثر ہتھیار بن سکتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.