نیشنل پارٹی بلوچستان کی قومی جماعت بن چکی ھے, برابری کیلئے جدوجہد کررہی ہے،ڈاکٹر مالک بلوچ
تربت(مسائل نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں غربت، انتہاہ پسندی اور جہالت کے خلاف مضبوط سیاسی حکمت عملی درکار ہے منفی سماجی رجحانات اور روایات کے خلاف مثبت اقدار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے قومیں محنت اور مثبت تعلیمی سرگرمیوں اور اقدار سے ترقی پاتے ہیں سماجی شعور کو اجاگر کرنے کے لیے شعوری و فکری سیاسی و قومی پارٹی کے بغیر ممکن نہیں۔ نیشنل پارٹی قومی سائل اور وسائل و اختیارات کی منصفانہ تقسیم اور قومی کی برابری کے لئے جدوجہد کررہی ھے، بلوچستان کے عوام کا پارٹی پر اعتماد اس بات کی غماز ہے کہ سیاسی حکمت عملی درست سمت میں متعین کی گی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی قومی جماعت بن چکی ھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل سکریٹریٹ مکران میں کلاتک اور زامران سے پارٹی میں شمولیت کرنے والے ساتھیوں سے گفتگو میں کیا۔ کلاتک تربت کے معروف سیاسی شخصیات واجہ فضل رند، جمیل فضل رند، نوید رند، شعیب رند، غلام قادر، مسلم، رستم محمد خان، عزیز اللہ دو شمبے، معراج ابراھیم، اکرم ولد حاجی اسلم، سپا ولد کریم بخش جبکہ زامران سے محمد ایاز، عبدالمصدق، عبدالرزاق، نوید، منصور، شاہی اور محمد نے اپنی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی باشعور سیاسی کارکنوں کی جماعت ھے جو حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندگی کررہی ہے۔ شمولیتی پروگرام میں نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری جان محمد بلیدی، مرکزی کمیٹی کے اراکین واجہ ابولحسن، ریٹائرڈ جسٹسں شکیل بلوچ صاحب سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنما موجودتھے۔
- Advertisement -