MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جامشورو کے قریب مسافر کوچ میں خوفناک آتشزدگی سے کئی مسافر جاں بحق

0 733

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوٹری(مسائل نیوز) جامشورو کے قریب ایم نائن موٹر وے پر مسافر کوچ میں اچانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں اب تک 10 مسافروں کے جھلس کر جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جانے والی مسافر کوچ کے پچھلے حصے میں کوٹری کے قریب ہائی وے پر اچانک آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

- Advertisement -

ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں گاڑی پچاس فیصد سے زائد جل کر راکھ ہوگئی جبکہ ابھی بھی آگ پر قابو نہیں پایا گیا، آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر مسافر کوچ میں بھگدڑ مچ گئی، جس پر مسافروں نے چلتی کوچ کا دروازہ کھول کو چھلانگیں لگائیں۔
ڈرائیور نے کوچ کو روک کر مسافروں کو باہر نکالا، مسافر کوچ میں خواتین اور بچوں سمیت 35 سے زائد مسافر سوار تھے۔ ایس ایچ او نوری آباد ہاشم بروہی نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کا ابھی کچھ پتا نہیں چل رہا ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.