MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہزارہ برادری کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، ہزارہ کمیونٹی سسٹم

0 353

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) ہزارہ کمیونٹی سسٹم کے زیر اہتمام علامہ محمد آصف حسینی کی قیادت میں ہزارہ ٹاﺅن سے ہزارہ قوم کی نسل کشی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں علاقہ معززین، علما، سماجی کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور ہزارہ نسل کشی بند کرو کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے اختتام پر علامہ محمد آصف حسینی، سیما سعادت، کاشف حیدری، مہدی افضلی و دیگر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے ہزارہ قوم کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے مظالم کو نسل کشی کے طور پر تسلیم کریں اور نسل کشی کو روکنے کے لیے دستیاب تمام ذرائع استعمال کریں، حالیہ تخریبی واقعات پر اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ہفتے دنیا بھر میں ہزارہ قوم، انسانی حقوق کے کارکن، اور اتحادی افغانستان میں ہزارہ لوگوں پر ہونے والے حالیہ تخریبی حملے کے بعد یکجہتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں جس میں 55 افراد ہلاک اور 115 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مہم میں شامل ہونے کے لیے دنیا کے تقریباً92 شہروں میں پرامن احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ قوم سے دنیا بھر میں اس وقت ہزاروں افراد اپنی یکجہتی کا اظہار ہزارہ قوم کے ساتھ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ تخریبی واقعات پر اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے ہزارہ قوم کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے مظالم کو نسل کشی کے طور پر تسلیم کریں اور نسل کشی کو روکنے کے لیے دستیاب تمام ذرائع استعمال کریں۔ انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ قوم کے نسل کشی کے خلاف فی الفور عالمی کانفرنس بلایا جائے۔ اور ہزارہ قوم کی نسل کشی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کئے جائے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.