MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

’ن لیگ کی خواہش کی تعیناتی نہ ہونے پر اس کی پارٹنرشپ ٹوٹ سکتی ہے‘

0 220

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ن لیگ کی خواہش کی تعیناتی نہ ہونے پر اس کی پارٹنرشپ ٹوٹ سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قانون نواز شریف کو پاکستان لائے گا یا مزید مجرموں کو بھگائے گا اس کے لیے انتظار کریں تاہم مسلم لیگ ن کی خواہش کی تعیناتی نہ ہونے پر اس کی پارٹنر شپ ٹوٹ سکتی ہے اور حالات خراب ہوئے تو سیاست اور سیاست دان نرغے میں آسکتے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نیب کی ترمیم سے چوروں کو کھلی چھٹی اور انصاف کو سزائے موت ہوگئی ہے جب کہ موڈیز نے پانچ اور بینکوں کی ریٹنگ کم کردی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایک تعیناتی نے ملک کا سیاسی نظام جام کررکھا ہے، نواز شریف اورآصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائے گی اور پوری امید ہے فیصلہ میرٹ پرہوگا، ملک میں آنےاور جانےکے لیے بھی ڈیل کی جاتی ہے، نوازشریف ڈیل کےمنتظر ہیں ،شہبازشریف ڈھیل ہی ڈھیل ہے، وزیراعظم کےدفتر کی سیکریسی محفوظ نہیں تو ڈی چوک کیسےمحفوظ ہوگا۔
علاوہ ازیں سابق وزیر داخلہ نے ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں 3 سے 4 دن پہلے چوہدری شجاعت حسین کی کال آئی تھی اور کہا کہ ہم دونوں بھائی ایک ہیں، اس لیے چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی ایک ساتھ ہیں۔ یہاں واضح رہے کہ پنجاب میں حکومت کے قیام کیلئے پاکستان مسلم لیگ ق اندرونی اختلافات کا شکار ہو گئی تھی، چوہدری شجاعت حسین نے پی ڈی ایم اتحاد کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا، جب کہ چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان کی حمایت کرنے کو ترجیح دی تاہم اب اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ چوہدری برادران کے دوبارہ سے روابط بحال ہو گئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.