MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میں نے جیل کی بھی تیاری کر رکھی ہے،عمران خان

0 211

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی بات نہیں جیل جانے کو بھی تیار ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ ضمانت نہ ملی تو کیا ہو گا؟ عمران خان نے جواب دیا کہ میں نے جیل کی بھی تیاری رکھی ہے۔
فون ٹیپ ہونے کے سوال پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سرویلنس ہوتی ہے یہ پتہ تھا لیکن کال لیک ہونا غلط ہے۔فون لیک کرنا بہت بڑا جرم ہے۔ٹیلی فون ٹیپ ہوتے ہیں مگر اس کو ریلیز کیا جا رہا ہے جو نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ ہے۔ یاد رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو آدھے گھنٹے میں طلب کر لیا ۔
عدالت نے پیشی تک انتظامیہ کوچیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری سے روک دیا۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ عمران خان کہاں ہیں؟پیش کیوں نہیں ہوئے؟ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عدالت حکم کرے تو عمران خان فوری عدالت پیش ہوجائیں گے،بنی گالہ میں پولیس نے عمران خان کے گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار 3 بجے تک عدالت میں پیش ہوجائیں۔ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ 3بجے دیر ہو جائے گی،آدھے گھنٹے میں عمران خان آ جاتے ہیں۔ چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ ٹھیک ہے عمران خان آدھے گھنٹے میں آجائیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا۔ عمران خان کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ متعلقہ عدالت میں پیش ہو سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.