MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میں نے میچ ہی کوئی نہیں دیکھا ،ایشیاء کپ میں قومی ٹیم کے ہارنے پر عمران خان کا ردِ عمل، ویڈیو وائرل

1 282

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی ٹیم کے ہارنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کون سا میچ ، میں نے کوئی میچ نہیں دیکھا ۔ گزشتہ روز ایشیاء کپ 2022ء کے سلسلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل میچ ہوا، سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔
میچ پر ردِ عمل دیتے ہوئے عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
صحافی کی جانب سے میچ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عمران خان کہہ رہے ہیں کون سا میچ، میں نے کوئی میچ نہیں دیکھا۔

- Advertisement -

عمران خان کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس وقت ہر پاکستانی کی یہی حالت ہے۔ انٹرنیٹ صارفین کا اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ عمران خان نے میچ ضرور دیکھا ہوگا، ایسا ہو نہیں سکتا کہ وہ اتنا اہم میچ نہ دیکھیں، وہ غمزدہ ہیں اس لیے ایسا بول رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)پاکستان کی ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر کرکٹ کا شوق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.