پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی
ذرائع کے مطابق سکھر میں پی ٹی آئی مشکلات کا شکار ہے،پارٹی کے سینئر رہنما مبین جتوئی نے تحریک انصاف کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،مبین جتوئی نے پارٹی نہیں چھوڑی ،مبین جتوئی نے اپنا تحریری استعفیٰ پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کو بجھوادیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مبین جتوئی نے حلیم عادل شیخ کو صوبائی صدر بنانے پر اختلاف کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
- Advertisement -
سندھ میں تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی، صوبائی جنرل سیکرٹری نے استعفیٰ دیدیا۔ مبین جتوئی نے 2018 کے الیکشن میں سکھر قومی اسمبلی کی نششت پر 60 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے تھے ۔