MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کو” ڈینٹ ”پہنچانے کیلئے اتحادی حکومت کاوفاقی بجٹ میںایسا اقدام کہ پی ٹی آئی ہاتھ ملتی رہ گئی

2 206

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)حکومتی زرائع نے بتایا کہ وفاقی بجٹ 2023۔2022بہت عجلت اور جلد بازی میں بنایا گیا،جس کی وجہ آئی ایم ایف کی قسط کی ہے،حکومت آئی آیم ایف کی قسط کے حوالے اور مالیاتی سال کے رقم کی فراہمی کے لئے حکومت بہت کوشش کی ۔

- Advertisement -

جب حکومت کو آئی ایم ایف سے ملنے کی یقین دہانی ہوئی تو صرف ایک ماہ عجلت میں بجٹ تیارکیاگیا،روزنامہ جنگ میں رفیق بشیر کی شائع خبر کے مطابق زرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا وزارت خزانہ پر زور تھا کہ کہ نوجوانوں کو مسلم لیگ کی جانب راغب کرنے کے لئے مراعات اور سہولتیں فراہم کی جائے تاکہ یوتھ جس کی بڑی تعداد پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ،اس میں ڈینٹ ڈالا جائے،بجٹ میں یوتھ کو بہت زیادہ مراعات اور سہولتیں دینے کے بعد چند ماہ بعد اس کا حکومت کو فائدہ محسوس ہوگا،بجٹ کی تیاری اور اس کی پالیسیوں کے معتلق حکومت ذرائع سے جو اندورنی کہانی نمائندہ جنگ کو ملی ہے،زرائع کا کہنا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے اپنی ذہانت کے تحت حکومت یہ پالیسی دی تھی تھی کہ بجٹ میں غریب کو زیادہ زیادہ ریلیف دینا ہے اور یوتھ کو اپنی جانب راغب کرنے کے لئےنئے نئے آئیڈیا یوتھ کے لئے بجٹ میں شامل کرناہے،میاں نواز شریف کی ہدایات پر سو فیصد عمل ہوا اور یوتھ کے لئے لیپ ٹاپ سیمت دو کاروبار کرنے کے لئے دو کروڑ روپے تک کا قرضہ فراہم کا اعلان شامل ہے ،حکومت کی جانب یوتھ کے لئے دئیے گئے پیکج کا بہت خیر مقدم کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینیئر تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت نے نئے قانون کی چند شکوں کی آڑ میں خود کو این آر او دیا […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپیریز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.