MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

راکھی ساونت بھی عمران خان کی حمایت میں بول پڑیں

0 185

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت بھی سابق وزیرِاعظم عمران خان کی حمایت میں میدان میں اُتر آئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے بھی پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ باہر نکلیں اور عمران خان کا ساتھ دیں۔
راکھی ساونت نے اپنے ٹِک ٹاک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اُٹھو پاکستانیوں جاؤ، عمران خان کا ساتھ دو، اگر ہمارے ملک میں ایسا ہوا ہوتا تو ہم ان کی حمایت میں باہر نکل جاتے۔راکھی ساونت کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے جس کو اب تک لاکھوں بھارتی لائیک کرچکے ہیں۔ ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کئی بھارتیوں نے راکھی کی حمایت پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو کئی ملکی و غیر ملکی مشہور شخصیات کی جانب سے حمایت حاصل ہے اور عوام بھی ان کی شخصیت کے گرویدہ ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.