MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا فواد چوہدری کو قومی اسمبلی جانے کا مشورہ

0 284

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ 9 اپریل کو تجزیہ کاروں نے اپنے تجزیوں سے مارشل لا لگا دیا تھا۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے صحافی کی ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔نجی چینل کے بیورو چیف عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ صحافی سعودی عرب سے واپس نہیں آ رہے،انہیں خدشہ ہے کہ ان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو اختیارات کا غلط استعمال نا کرنے کا حکم دیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ 9 اپریل کی ٹرانسمیشن دیکھیں، سارے تجزیہ کاروں نے اپنے تجزیوں سے اس دن تو مارشل لا ہی نافذ کر دیا تھا،میڈیا آرمی کی گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر دکھا رہا تھا، میں گھر پر بیٹھا ہوا تھا ور ٹی وی پر چل رہا تھا کہ چیف جسٹس عدالت پہنچ گئے۔

- Advertisement -

صدر پی ایف جو جے نے کہا کہ ہر حکومت ایف آئی اے کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہیں اور یہ حکومت بھی کرے گی، ہم چاہتے ہیں کہ پٹیشن نمٹانے کے بجائے ملتوی رکھی جائے تاکہ ہماری بھی تسلی رہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری سے کہا کہ آپ بطور رکن اسمبلی ڈی نوٹیفائی نہیں ہوئے، تجویز ہے اسمبلی ہی جاکر توہین مذہب اور ایف آئی آر کارروائیوں جیسے معاملات حل کروائیں۔
فواد چوہدری نے عدالت میں جواب دیا کہ مقبوضہ اسمبلی میں جا کر کیا کریں۔جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی سے مستعفی ہوچکی، جہلم جلسے میں چوکیدار کا لفظ جس کے لیے استعمال کیا اس کو معلوم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان سعودی عرب میں پاکستانیوں کو آزاد کروا رہا اور موجود حکومت گرفتار کر وارہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے ہر قسم کی توقع کی جاسکتی ہے لیکن وزیر قانون پڑھا لکھا بندہ ہے تارڑ سے یہ امید نہیں تھی۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسجد نبوی کے احاطے میں جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا یہ لوگ جس جگہ جاتے ہیں یہی نعرے لگاتے ہیں، لوگوں کے جذبات ہیں جو نعروں کی شکل میں باہر نکلتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان سعودی عرب میں پاکستانیوں کو آزاد کروا رہا ہے آپ گرفتار کروا رہے ہیں، جہلم جلسے میں چوکیدار کا لفظ جس کے لیے استعمال کیا اس کو معلوم ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.