اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آصف علی زرادی تو اپنی ہی گیم کھیل رہے ہیں اور ن لیگ کے لیے گڑھا کھود رہے ہیں ۔ ہم نیوز کے مطابق سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ منحرف اراکین نے وفاداری تبدیل کی ، منحرف اراکین سندھ ہاوس میں کئی روز تک مقیم رہے ہیں ، پنجاب میں منحرف اراکین تو واضح طور پر دوسری پارٹی کے حامی بن گئے ، منحرف اراکین کے بغیر کیا حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بن سکتے تھے؟ اس وقت پنجاب میں آئینی بحران ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے ڈالر مہنگا ہو رہا ہے اور اسٹاک ایکسچینح میں مندی ہے ، ملک میں معیشت مضبوط نہیں تو آگے کیا ہوگا ، ملک میں مسائل کا الیکشن کے علاوہ کوئی اور حل نہیں لیکن آصف زرداری ن لیگ کے لیے گڑھا کھود رہے ہیں کیوں کہ آصف زرادی تو اپنی ہی گیم کھیل رہے ہیں ۔
- Advertisement -
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں ابھی تک سندھ معاملات پر کوئی حتمی بات نہیں ہوئی ، بلاول بھٹو ابھی تک دفتر خارجہ کو وقت نہیں دے پائے ہیں ، بھارت کے ساتھ تجارتی راوبط کی بات ہو رہی ہے ، بلاول بھٹو نے بھارت سے تجارتی روابط پر کوئی بات نہیں کی ، گزشتہ دنوں سے بھارت سے پانی کے معاملے پر ڈیزائن مانگ رہے ہیں اور بھارت ہمیں پانی کے معاملے پر ڈیزائن ہی نہیں دے رہا ، بلاول کا صرف انگریزی زبان میں بات کرنے پر عبور کافی نہیں ، وزارت خارجہ کا عہدہ ذمہ دارا نہ ہے ، اس کے اصول ہیں ۔
گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن نہیں کرائیں گے،ہمارے گیم پلان میں الیکٹورل، نیب ریفارمز اورگھروں کے بجھے چولہوں کو جلانا ہے،ہم الیکشن سے ڈرتے نہیں عمران خان جلدی الیکشن کرا کے کیا کرے گا؟انہوں نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں سن رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں کہ لوگوں کے اس نعرے کو کہ الیکشن کرائیں، آج تک ہم کہتے رہے کہ الیکشن کرائیں یہ دھاندلی کے الیکشن ہیں، تو سلیکٹڈ سمیت کسی نے بات نہیں سنی، ہم نے پی ٹی آئی کے ووٹوں کے بغیر حکومت بنائی، اب کہتے الیکشن کرائیں، ہم نے کب کہا ہم الیکشن سے ڈرتے ہیں۔
سابق صدر نے کہا کہ ہمارے گیم پلان میں الیکٹورل اور نیب اصلاحات شامل ہیں، آج معیشت اس نہج پر پہنچ گئی ہے جب لوگ ہمیں پیسا دینے کو بھی تیار نہیں ہے، اسی طرح اسٹاک ایکسچینج کا حال مشرف نے کیا تھا ، میں نے 9ہزار سے چھوڑ کر 26ہزار پر اسٹاک ایکسچینج چھوڑی، ان کو فکر الیکشن کی ہے، الیکشن جلدی کرائیں، یہ الیکشن جلدی کرا کے کیا کرے گا؟ اس نے چار سال کیا کیا؟ ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف سے رات بات ہوئی کہ جیسے ہی انتخابی اصلاحات ہوں الیکشن کرائے جائیں، نوازشریف سے گزشتہ رات بات کی اور انہیں سمجھایا ہے، میاں صاحب سے مشاورت کے بعد بات کررہا ہوں، انتخابی اصلاحات میں تین یا چار ماہ لگیں گے اس کے بغیر الیکشن میں نہیں جائیں گے، نہیں چاہتے دوبارہ کوئی سلیکٹڈ آئے۔