عید کی خریداری کے موقع پر شہر میں ٹریفک کنٹرول کیلئے اضافی نفری تعینات کیا جائے،آئی جی پولیس
کوئٹہ (مسائل نیوز)آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اور تیسرے عشرے میں عید خریداری کے لئے ٹریفک کنٹرول کے لئے اضافی نفری تعینات کیا جائے جبکہ عید کے حوالے سے ٹریفک پلان کے بارے میں عوام الناس میں آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے شہر بھر میں خصوصی انتظامات کئے جائیں گے یہ بات انہوں آج یہاں سینٹرل پولیس آفس میںرمضان المبارک اور عید کے حوالے سے ٹریفک انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔اس موقع پر اجلاس کو ایس ایس پی ٹریفک شیر علی نے ٹریفک کے مسائل، انتظامات اور اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عید کے حوالے سے ٹریفک پلا ن کے بارے میں آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسحاق جہانگیر ، ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسن شاہ ،اے آئی جی اسٹیبلیشمنٹ طاہر علاوالدین کاسی ، اے آئی جی آپر یشن رضوان عمر گوندل ، ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی اورایس ایس پی ٹریفک شیر علی ہزارہ بھی موجود تھے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں عید کی خریداری کے موقع پر شہر میں ٹریفک کنٹرول کیلئے اضافی نفری تعینات کیا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک کے مسائل حل اور عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑیںرش کے اوقات میں خصوصی طور میں انتظامات کئے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پڑے۔
[…] نیوز)متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایک پاکستانی کو ٹریفک کنٹرول کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے،عرب میڈیاکے مطابق متحدہ […]
[…] صوبائی دارلحکومت پشاور میں امسال مہنگائی کے باعث عوام عید کی خریداری کئے بغیر بازاروں سے جانے پر مجبور ،مہنگائی کے باعث […]