ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدید دور کے طرز پر تبدیلیاں ناگریز ہوچکی ہیں،سہیل الرحمن بلوچ
کوئٹہ (مسائل نیوز)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتر ی اورغیر قانونی رکشوں کے خلاف موثر کارروائی کے لیے پرمٹوںکے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلایزڈ کردیا گیا ہے۔ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدید دور کے طرز پر تبدیلیاں ناگریز ہوچکی ہیں تاکہ عوام کے لیے آسانی اور ٹریفک کے نظام میں بہتری لائی جاسکے۔اس کے علاوہ اس نظام سے سرکاری ریونیو میں اضافہ، کرپشن کا خاتمہ اور غیر قانونی رکشوں کے روک تھام کے سلسلے میں آر ٹی اے عملہ اورٹریفک پولیس کو موثر کارروائی کرنے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ شہر کے تمام رکشوں کو ڈیجیٹلایزڈ کرنے اور کمپیوٹرائزڈ پرمٹ کے اجراءکرنے کا افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ منظور احمد پہنور کی جانب سے رکشوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے نظام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایس پی ٹریفک سٹی نصیراللہ حسن شاہ،سپرئٹنڈنٹ آر ٹی اے حمید اللہ محمد حسنی اور اسسٹنٹ ریونیو ریسیپٹ جان محمد محمد حسنی کے علاوہ آرٹی اے کا عملہ بھی موجود تھے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ آر ٹی اے کے تمام ریوینو سمیت ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرکے ڈیٹا بیس میں منتقل کرنے سے غیر قانونی اور دونمبر رکشوں اور گاڈیوں کے خلاف کارروائی میں مدد ملنے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز اور عوام کے لیے آسانی ہوگی اور شہر می…