MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صوبے میں معیاری تعلیم کی فروغ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان

0 264

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول یٹ روڈ کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر سیکرٹری سیکینڈری ایجوکیشن عبدالروف بلوچ اور یو این ایچ سی آر کے صوبائی سربراہ ایرون پولیکر بھی ان کے ہمراہ تھے چیف سیکرٹری نے سکول میں درس وتدریس کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے یو این ایچ سی آر کے تعاون سے بنائے گئے واش رومز کی تعمیر، تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور نئی قائم شدہ کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں معیاری تعلیم کی فروغ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کیلئے صوبائی حکومت نے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام بچے اپنے اساتذہ کا احترام کریں۔ استاد کو ترقی یافتہ قوموں اور مہذب معاشروں میں استاد کو ایک خاص مقام اور نمایاں حیثیت حاصل ہوتی ہے کیونکہ استاد سے ہی مہذب، پر امن اور باشعور معاشرہ کی تشکیل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے صوبائی حکومت صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم کے فراہمی کے لئے کوشاں ہیں معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حکومت اور متعلقہ اداروں کے شانہ بشانہ تعلیمی آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے سکول کو سمارٹ بورڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور مختلف کلاسز میں پوزیشن لینے والے بچوں میں اسکالرشپس بھی تقسیم کئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.