MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا شاہین شاہ سے رابطہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کی پیشکش کر دی

2 216

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے شاہین آفریدی ست ٹیلیفونک رابطہ کرکے کپتانی کی پیشکش کی ہے۔جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں

- Advertisement -

شاہین آفریدی کپتانی کےلیے تیار ہیں اور سیریز میں بابراعظم کے آرام کی صورت میں شاہین آفریدی کپتان ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وقت مانگنےکے بعد شاہین آفریدی نے نجم سیٹھی کو مثبت اشارہ دیا، پی سی بی نے ابھی تک بابراعظم کو آرام کرانےکا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق صائم ایوب، اعظم خان، احسان اللہ، عماد وسیم کے اسکواڈ میں شامل ہونےکا امکان ہے اور شاہین آفریدی سےکپتانی سےمتعلق رابطہ صرف افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین سلیکشن کمیٹی ہارون رشیدکل ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا لاہور میں اعلان کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) پی سی بی نے افغان کرکٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان […]

  2. […] (مسائل نیوز)پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے حکومت کا مؤقف ہے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.