پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی موت، بالآخر یاسمین راشد نے اعتراف کرلیا
لاہور (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے اعتراف کرلیا کہ انہیں علم تھا کہ جس گاڑی میں جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی لاش لائی گئی اس کا مالک کون ہے۔ یاسمین راشد نےکہا کہ مجھے دو دن سے پتا تھا کہ ظل شاہ کو اسپتال لانے والے کالے ڈالے کا مالک کون تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ کہا آپ کا خیال ہے کہ میں بیٹھ کر صرف سوشل میڈیا دیکتھی رہتی ہوں، میرے پاس اور بہت کام ہوتے ہیں۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس نے لاہور میں پریس کانفرنس میں علی بلال کی موت سے متعلق چند انکشافات کیے تھے۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی موت پولیس تشدد سے نہیں گاڑی کی ٹکر سے ہوئی، جس گاڑی میں اس کی لاش اسپتال لائی گئی اس کا مالک پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کا رکن راجا شکیل ہے، اسی نے یاسمین راشد کو معلومات دی کہ گاڑی سے بندہ ہٹ ہوا۔
محسن نقوی کے مطابق یاسمین راشد نے راجا شکیل کو کہا کہ آپ میرے ساتھ کل زمان پارک چلیں، ڈرائیور کو گاڑی میں چھوڑ کر راجا شکیل یاسمین راشد کے ساتھ زمان پارک گئے، وہاں یہ سازش رچائی گئی۔
[…] ر(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دیتے ہوئے دوسرا مقدمہ درج […]