مریم اور بلاول کہتے ہیں میچ تب کھیلیں گے جب پلیئر اور ایمپائر ان کے ہوں گے: شیخ رشید
راولپنڈی(مسائل نیوز)عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم اور بلاول کہتے ہیں میچ تب کھیلیں گے جب پلیئر اور ایمپائر ان کے ہوں گے۔
- Advertisement -
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی جی پنجاب اور نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے، پہلے عمران خان کو قاتل کہا پھر درویش کے ایکسیڈنٹ کا بیان بنایا۔ پی ڈی ایم پھٹ چکی، انتخاب میں نہیں احتساب میں جائے گی۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت ہمارے اوپرمسلط کردی گئی،ہمارے منہ سے بات نکلے تو ہمیں غدار کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں انتخابات کا مطالبہ کیا ہے،سپریم کورٹ نے الیکشن کی تاریخ دی اور یہ ہمارا آئینی حق ہے،عمران خان ریلی نکالنا چاہیں تودفعہ 144 لگا دی جاتی ہے۔ ہمارے دیرینہ ساتھی ظلِ شاہ کی موت کو بھی متنازعہ بنا نے کی کوشش کی جارہی ہے۔
[…] (مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خانہ جنگی کے خدشات ظاہر کر دیئے، کہتے ہیں ملک میں […]