حکومت کابجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع اوراقساط کا طریقہ کار بدلنے کافیصلہ
لاہور (مسائل نیوز)وفاقی حکومت نے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع اوراقساط کا طریقہ کار بدلنے کافیصلہ کرلیا۔
- Advertisement -
شہر کے بینکوں میں15مارچ کے بعدبلوں کی وصولی پرپابندی لگادی جائے گی، صارفین کو مقررہ تاریخ میں توسیع اوراقساط کی آن لائن سہولت دی جائیگی۔ اقساط کی منظوری بھی افسران اختیارات کے مطابق دے سکیں گے۔ لیسکو کی ویب سائٹ پرمقررہ تاریخ میں توسیع کالنک دیدیا جائے گا۔ مذکورہ فیصلے کااطلاق گھریلو، کمرشل اورصنعتی سمیت تمام صارفین پرہوگا ۔