MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہین نے اپنے نکاح کا سوٹ ڈیزائن نہیں کیا ، کٹ کیسے ڈیزائن کر لی ، شاہد آفریدی

1 190

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے اپنی ٹیم قلندرز کی کٹ ڈیزائن کی ہے جس پر شہر کا نقشہ بنا ہوا ہے۔نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کے دوران شاہد آفریدی سے اس حوالے سے سوال کیا گیا جس سے وہ لاعلم نکلے۔سابق کپتان نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کٹ شاہین نے ڈیزائن کی۔شاہد آفریدی نے پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہین نے تو اپنے نکاح کا سوٹ ڈیزائن نہیں کیا، کٹ کیسے ڈیزائن کرلی۔شاہد خان آفریدی کے اس تبصرے پر دونوں میزبان ہنس دیے جس کے بعد لالا خود بھی ہنس پڑے۔خیال رہے کہ کٹ کی رونمائی سے قبل لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے اعلان کیا تھا کہ شاہین آفریدی ہمارے کپتان ہیں، نئی کٹ بھی وہ ہی ڈیزائن کر رہے ہیں، جیسے وہ وکٹیں گراتے ہیں ان کا کٹ ڈیزائن بھی سب کے ہوش اڑا دے گا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.