MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب پرپابندی کیس کی سماعت کی درخواست پھرمستردکردی

2 747

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب پرپابندی کیخلاف کیس کی فوری سماعت کی مسلمان طالبہ کی درخواست ایک بارپھر مسترد کردی۔مودی سرکار میں بھارتی سپریم کورٹ بھی ہندوانتہاپسندوں کے رنگ میں رنگ گئی۔ باحجاب مسلمان طالبات کوبھارت کی سب سے بڑی عدالت سے انصاف نہ مل سکا۔بھارتی سپریم کورٹ نے کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کیخلاف کیس کی فوری سماعت کی درخواست ایک بارپھرمسترد کردی۔

- Advertisement -

سپریم کورٹ نے مسلمان طالبہ کی حجاب پرپابندی کے کیس کی فوری سماعت کی درخواست پرکہا کہ حجاب سے متعلق کیس کی سماعت کی کوئی جلدی نہیں۔ اس معاملے کوقومی سطح پرنہ پھیلایا جائے۔ مناسب وقت آئے گا تو مداخلت کریں گے۔کرناٹک کی طالبہ نے تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخلے پرپابندی کیخلاف

کیس میں کرناٹک کی ہائیکورٹ کے عبوری فیصلے کیخلاف درخواست دائرکی تھی اورحجاب پرپابندی کیس کی فوری سماعت کی استدعا کی تھی۔بھارت کی سپریم کورٹ پہلے بھی مسلمان طالبات کی حجاب سے متعلق کیس کی سماعت کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.