MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کی دو لاکھ 10 ہزار بوریاں دینے کی منظوری دی، زمرک اچکزئی

1 216

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بلوچستان میں گندم اور آٹے کے بحران پر قابو پانے کیلئے دو لاکھ 10ہزار گندم کی بوریاں دینے کی منظوری دی ہے جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے میں صوبے کے عوام کی جانب سے وفاق، پاسکو اور وزیراعلیٰ پنجاب، کمانڈر 12کور کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے لوگوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے گندم کی فراہمی کو ممکن بنایا ہے، ویڈیو پیغام میں صوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ صوبے میں آٹے کے بحران کے حوالے سے پنجاب نے بڑے بھائی ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے ہماری مشکلات کے ازالے کیلئے وزیراعلیٰ پنجا ب نے دو لاکھ10ہزار گندم کی بوریاں دینے کی منظوری دی ہے، بلوچستان حکومت نے محکمہ خوراک کے توسط سے 5لاکھ گندم کی بوریوں سے 4ماہ ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں بلوچستان کے لوگوں کی خوراک کی ضرورت کو پورا کیا جب ذخیرہ ختم ہوا تو صوبے میں گندم اور آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا ہم نے وفاقی حکومت اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ملاقات کی اور گندم کی ڈیمانڈ کی تھی جس پر پاسکو نے دو لاکھ بوری گندم دینے کی منظوری دی جس کی ترسیل شروع ہو چکی ہے، اور وزیراعلیٰ پنجاب نے جو گندم کی بوریوں کی منظوری دی ہے اس سے صوبے میں آٹے کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی، ہم ان کے شکر گزار ہیں، اور عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے ضرورت کے مطابق گندم اور آٹا خریدیں تاکہ تمام لوگوں کو آٹے کی فراہمی میسر آسکے،وفاق، پنجاب، پاسکواور کمانڈر 12کور کے مشکور ہیں کہ انہوں نے گندم کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ گندم کی ترسیل سے آٹے کی قیمت کم ہو رہی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] /اسلام آباد ـ(مسائل نیوز)گندم کا بحران ختم ہونے کے بعد گزشتہ چند روز کے دوران آٹے کی قیمتوں میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.