قانونی رکائوٹ نہ ہوئی تو پنجاب اسمبلی تحلیل کردی جائے گی ہم نے رانا ثنا اللہ کا نام بدل کر چنوں منوں رکھ دیاہے ،فواد چوہدری
لاہور (مسائل نیوز) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر کوئی قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ راناثناء اللہ نے کہا تھا کہ پنجاب کی حکومت نہ بدلی تو نام بدل دینا۔ہم نے ان کا نام چنوں منوں رکھ دیا ہے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری جیسی بیماری اور راناثناء کو اسلام آباد بھاگنا پڑا۔
لاہور میں بڑے دن بعد دھند چھٹیم بارش ہوئی،مبارک پنجابم مبارک تحریک انصاف،مبارک قائد لیگ۔واضح رہے کہ گذشتہ رات وزیراعلٰی پنجاب نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی اتحادی حکومت پنجاب اسمبلی سے اپنے وزیر اعلٰی کو اعتماد کا ووٹ دلوانے میں کامیاب ہو گئی۔
11جنوری کی شام 8بجے کے قریب ذرائع ابلاغ پر یہ اعلان سامنے آگیا تھا کہ چوہدری پرویزالہی آج ہی اعتماد کا ووٹ لیں گے رات بارہ بجے تک مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی اپنے اراکین کو ایوان میں نہ لاسکیں جس پر کہا جارہا ہے کہ پی ڈی ایم کی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں” حکمت عملی“ کے تحت ایوان میں نہیں لائیں. اعتماد کے ووٹ کا عمل رات 12بجکرچالیس منٹ پر ہوا‘صوبائی وزراءمیاں اسلم اقبال اور راجہ بشارت کی جانب سے قرارپیش کیئے جانے کے بعداعتماد کے ووٹ کے لیے قراردادجمع ہونے کے بعد سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک نے اراکین کو بریفینگ دی جس کے بعد پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد ایوان کے دروازے لاک کردیئے گئے ‘قراردادپیش ہونے کے بعد اسپیکر کی جانب سے اراکین کے نام پکارے گئے جس پر ہر رکن پنجاب اسمبلی نے آکر اپنے نام اور حلقے کا انداج کرواتے ہوئے باری باری حکومتی لابی میں چلے گئے اس عمل کے بعداسپیکرسبطین خان نے اعلان کیا کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے 187ممبران کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
[…] (مسائل نیوز) وفاقی وزیر راناثناء اللہ کو مسلم لیگ ن لیگ پنجاب کی صدارت سے ہٹائے جانے کا امکان […]