MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان 2022 کے سب سے بااثر عرب ر ہنما قرار

0 248

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ماسکو (مسائل نیوز)روس کے ٹیلی ویژن چینل کے ایک سروے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2022 کے سب سے بااثرعرب رہ نما قرارپائے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم نے انقلابی رہ نما کے حق میں 62.3 فی صد ووٹوں کے ساتھ آن لائن ووٹنگ میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ بین الاقوامی ٹی وی نیوزنیٹ ورک کی ویب سائٹ نے بتایا کہ انھوں نے کل 11،877،546 ووٹوں میں سے 7،399،451 ووٹ حاصل کیے۔شہزادہ محمد بن سلمان کو ملنے والے ووٹوں کی شرح فی صد نے مبینہ طور پر پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیے ہیں۔ یہ مسلسل دوسری بار ہواہے کہ سعودی ولی عہد نے روسی ٹی وی چینل کاووٹ پرمبنی ٹائٹل جیت لیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.