MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارتی نوجوان فلم سے متاثر، گھر میں گھس کر چاقو کے زور پر لڑکی کی مانگ بھردی

0 218

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جسے سننے کے بعد ہر کسی کو بالی وڈ فلم کے کسی اسکرپٹ کی یاد آگئی۔بھارتی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے شہر لکھن کے ایک گاں مہاراج گنج میں آٹھویں جماعت کے طالبعلم نے

- Advertisement -

چھٹی جماعت کی طالبہ کے گھر میں گھس کر اس کے گلے پر چاقو رکھ کے اس کی مانگ سندور سے بھردی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب 16 سالہ لڑکا اپنے دوست کے ہمراہ 14 سالہ لڑکی کے گھر پہنچا، لڑکے نے دیوار پھلانگی اور گھر میں داخل ہوا تو دیکھا لڑکی صفائی کررہی تھی۔لڑکے نے لڑکی کے گلے پر چاقو رکھا اور زبردستی مانگ بھردی، لڑکی نے خوفزدہ ہوکر چیخ ماری ، اس سے پہلے کوئی آتا، لڑکے وہاں سے فرار ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کا باپ ڈرائیور ہے جب وہ گھر پہنچا اور معاملے کا علم ہوا تو اس نے پولیس میں شکایت درج کروادی۔تاہم پولیس نے سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل کا پتا لگایا اور لڑکوں کی شناخت کے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔ابتدائی بیان میں لڑکے نے بتایا کہ وہ اس لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اسی سے شادی بھی کرنا چاہتا تھا۔ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا یہ لڑکا اسکول میں بھی بچی کو تنگ کرتا تھا جس پر ہم نے اسکول ہی تبدیل کروادیا تھا لیکن وہ اب گھر آن دھمکا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.