MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ینگ ڈاکٹرزکی ریڈ زون میں احتجاج پر پولیس کا لاٹھی چارج

1 262

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرزکی جانب سے ریڈ زون جاکر احتجاج کرنے کی کوشش پر پولیس کا لاٹھی چارج، د پولیس نے ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس سمیت 20افراد کو حراست میں لے لیاپولیس اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان ہاتھاپائی سے چھ پولیس اہلکار اور دس ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کے ارکان زخمی ہوگئے ینگ ڈاکٹرز نے صوبے کے ہسپتالوں میں سروسز کا بائیکاٹ کردیا تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سنڈیمن اسپتال سے انسکمب روڈ پرمطالبات کے حق میں ریلی نکالی گئی

- Advertisement -

ینگ ڈاکٹرز نے ریڈ زون میں وزیراعلی ہاﺅس جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں انسکمب روڈ سے ریڈ زون کی جانب بڑھنے سے روک دیاریڈزون کی جانب زبردستی جانے کی کوشش کے دوران ینگ ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں سے ہاتھاپائی ہوئی پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹرز کے مبینہ تشدد سے چھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ترجمان وائی ڈی اے کے مطابق پولیس کے مبینہ تشدد سے ینگ ڈاکٹرز اور ریلی میں شریک پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت دس افراد زخمی ہوئے،اس صورتحال کے بعدڈاکٹروں سمیت 20اور کارسرکارمیں مداخلت پر حراست میں لے لیا گیا

جبکہ ینگ ڈاکٹرز پانچ گھنٹے تک انسکمب روڈ پر دھرنا دینے کے بعد منتشر ہوکر سول ہسپتال چلے گئے ، جہاں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے صوبے بھر میں ایمر جنسی سروسز کا بائیکاٹ کردیاینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں کاکہنا تھا کہ صوبے بھر میں لیبر روم اور سی سی یو کے علاوہ تمام سروسز بند کردی ہیں ینگ ڈاکٹرز کے ایک پریس ریلز کے مطابق آج جمعرات کو سول ہسپتال سے گرینڈ احتجاجی ریلی ریڈزون کا رخ کرے گی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)کراچی کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا احتجاج جاری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.