ینگ ڈاکٹر زاگرعوام کو تکلیف نہ دیں اور مسائل حل کریں تومناسب ہوگا، جماعت اسلامی
کوئٹہ(جی این ایم) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی بیان میں کہاگیا ہے کہ حکومت ینگ ڈاکٹرزکے جائز مطالبات فوری حل ،گرفتاری وتشددکے بجائے مذاکرات سے مسائل حل کریں ۔ینگ ڈاکٹرزکا سرکاری ہسپتال سے بائیکاٹ اور نجی ہسپتالوں پر بھاری فیسزپرعلاج کاجاری رکھنا بھی ناجائزہے ۔
- Advertisement -
ایک طرف جائز مسائل کے حل کیلئے ہڑتال جبکہ دوسری جانب غریب پریشان حال مجبور مریضوں کا نجی ہسپتالوں میں بھاری فیسزکے ساتھ علاج یہ رویہ مناسب نہیں ۔ینگ ڈاکٹر زاگرعوام کو تکلیف نہ دیں اور مسائل حل کریں تومناسب ہوگاڈاکٹرزاگرقربانی دیکر نجی ہسپتالز میں عوام کا مفت علاج کریں تو یہ دانشمندی اور عوام دوستی ہوگی ۔سرکاری ہسپتالزمیں سہولیات کا مطالبہ بجااور جائز ہے
حکومت عوام کی سہولت کی خاطر ڈاکٹرزکی عوامی وجائزمطالبات فوری حل کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرزسے مذاکرات کرتے ہوئے گرفتارڈاکٹرزرہاکریں تشدد،لاٹھی گولی اورگرفتاری ودھمکی حکومت کواورسرکاری ہسپتال بند نجی ہسپتال میں لوٹ مار ڈاکٹرزکو زیب نہیں دیتا ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرزکئی مہینوں سے سرکاری ہسپتالوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے احتجاج وہڑتال پر ہے