بلوچستان کے گیس کے ذخائر اب بہت کم ہوکر رہ گئے ہیں ،عبدالمالک بلوچ
کراچی/کوئٹہ(ویب ڈیسک) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کراچی پریس کلب میں نو منتخب صدر فاضل جمیلی اور دیگر عہداروں کو مبارک دی اور پھول پیش کئے اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی اور مرکزی رہنما واجہ ابوالحسن بھی موجود تھے کراچی پریس کلب پہنچنے پر نامور صحافی سعید سربازی، عارف بلوچ، اکرم بلوچ، حفیظ بلوچ اور دیگر صحافیوں نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا استقبال کیا۔
- Advertisement -
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کھاکہ بلوچستان کے گیس کے ذخائر اب بہت کم ہوکر رہ گے ہیں جس سے بلوچستان کی آمدنی بھی کم ہوگی ہے ایک وقت تھا پاکستان کی 70 فیصد گیس کی ضروریات بلوچستان پورا کررہا تھا اب 20 فیصد ہوگیا ہے۔ بلوچستان کے لوگوں کی امیدیں اب ریکودیک کاپر اینڈ گولڈ پروجیکٹ سے وابستہ ہیں لیکن حالیہ سرکار سے خیر کی امید رکھنا اپنے عوام کو دھوکہ دینے کے برابر ہے
انھوں نے واضع کردیا کہ ریکودیک کاپر اینڈ گولڈ پروجیکٹ پر ہونے والے فیصلے کو کوئی بلوچ ماننے کو تیار نہیں ہے بندوق کے زور پر زبردستی بلوچستان کے عوام پر کوئی فیصلہ مصلحت نہیں کیا جاسکتا ہے ریکودیک پر ہماری پارٹی اور بلوچستان کے عوام کوئی کمپرومائز کرنے کو تیار نہیں ہیں اس حقیقت کو پاکستان کے حکمران اور طاقتور ادارے جتنا جلدی تسلیم کریں یہ اس ملک کے لیے اتنا ہی بہتر ہوگا۔