MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی: گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، خاتون اور 5 بچے جھلس کر زخمی

0 62

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)کراچی کے علاقے لائنز ایریا جیکب لائن شہاب الدین مارکیٹ کے قریب گھر میں گیس کے اخراج سے دھماکا ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں خاتون اور پانچ بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

ریسکیو حکام نے کہا کہ زخمیوں کو سول برنس سینٹر منتقل کیا جارہا ہے، زخمیوں کی شناخت 28 سالہ حمیدہ بی بی زوجہ خدا داد، 13 سالہ محمد اللہ ولد محمد لعل، 5 سالہ شعیب اللہ ولد خدا داد کے نام سے ہوئی۔

زخمیوں میں 7 سالہ زرمینہ دختر خدا داد، 6 سالہ حفصہ دختر خدا داد اور دو سالہ رضیہ دختر خدا داد شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.