MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایمل ولی کو قتل کی منصوبہ بندی کر لی گئی ، فون پر دھمکی آمیز کال موصول

0 321

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کو قتل کی دھکمیاں ملنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔نجی ٹی وی جیو کےمطابق صوبائی ترجمان اے این پی ثمر بلور کا کہنا ہے کہ ایمل ولی کو موبائل فون پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے، اطلاع آئی ہے کہ ایمل ولی کو مارنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ثمر بلور نے مزید کہا کہ ہمارا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، اگر حکومت تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو ہم اپنی پارٹی کے بڑوں کا تحفظ پھر اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے، ہمیں اسلحہ بھی اٹھانا پڑے گا اور قانون کو بھی توڑنا پڑے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.