MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معروف اداکار فردوس جمال کو کینسر کا مرض لاحق‘ بیٹے نے دعاؤں کی اپیل کردی

0 222

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)ملک کے سینئر اور معروف اداکار فردوس جمال کو کینسر کا مرض لاحق ہونے پر بیٹے نے دعاؤں کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال میں کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے جس کی تصدیق ان کے بیٹے اداکار حمزہ فردوس کی جانب سے کی گئی، اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے والد کا شوکت خانم ہسپتال میں کینسر کا علاج چل رہا ہے، مجھے معلوم ہے یہ زندگی ہے، جس میں پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے کیوں کہ میرے والد کے ساتھ ان کے گھر والے اور آپ سب، ان کے پیارے دوست، مداح اور شوبز کے ساتھی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ والد تمام مشکلات کو زیر کرکے اداکار بنے، اب انہیں ایک اور جنگ لڑنی ہے لیکن خوش قسمتی سے چیزیں ان کے حق میں ہیں، جس کی وجہ سے انشاءاللہ وہ مضبوطی سے اس سے باہر نکلیں گے، اس کے لیے انہیں خصوصی طور پر اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.