MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خودساختہ جلاوطنی ختم، سلیمان شہباز وطن واپس پہنچ گئےوزیراعظم ہاؤس میں پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال

0 203

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز بھی خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے ملک واپس پہنچ گئے۔سلیمان شہباز غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے رات ڈیڑھ بجے کے قریب اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔سلیمان شہباز سعودی عرب سے ہوتے ہوئے برطانیہ سے پاکستان آئے۔وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر والد شہباز شریف نے پھولوں کے ہار پہنا کر بیٹے کا استقبال کیا۔یاد رہے کہ سلیمان شہباز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے 13 دسمبر تک حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت میں پیشی ضروری ہے، سلیمان شہباز 13 دسمبر کو ہائیکورٹ میں سرنڈر کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.