تمام تر ناکامیوں کے باوجود ٹی وی سکرین پر بیٹھ کر وزرا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں،عبد الرحمن رفیق
کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑمولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مفتی غلام نبی محمدی مفتی عبد السلام رئیسانی مولانا محمد اشرف جان مفتی عبد الغفور مدنی حاجی محمد شاہ لالا حافظ سراج الدین حاجی ولی محمدبڑیچ میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ حافظ شبیر احمد مدنی
- Advertisement -
مولانا محمد عارف شمشیر حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ مفتی رحمت اللہ میر فاروق لانگو چوہدری محمد عاطف مفتی نیک محمد فاروقی حافظ خلیل احمد سارنگزئی مفتی محمد ابوبکر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ ملک عبداللہ خان ناصر حاجی عبداللہ سلیمان خیل اور دیگر نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی تختیوں پر تختیاں لگانے والوں کی آنکھوں میں شرم کا پانی خشک ہوچکا ہے،مہنگائی کی عفریت نے عوام کی کھال اتاردی ہے ،
وزرا کی اوٹ پٹانگ باتوں پر عوام کان نہیں دھرتے، آئندہ الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی گئی تو عوامی انقلاب کا راستہ روکنے والا کوئی نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ تمام تر ناکامیوں کے باوجود ٹی وی سکرین پر بیٹھ کر وزرا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں،