رانا ثنااللہ سمیت دیگر کےخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 22جنوری تک ملتوی
لاہور(ویب ڈیسک)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ سمیت دیگر کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 22جنوری تک ملتوی کر دی ۔رانا ثنااللہ سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میںپیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ طبیعت ناساز ہونے کے باعث فاضل جج نے کیس کی سماعت اپنے چیمبر میں کی۔ پراسکیوشن نے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا
- Advertisement -
کہ مصروفیت کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہو سکتے،استدعا ہے عدالت کیس کی سماعت ملتوی کرے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی مصروفیت کے باعث سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی۔پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عمران نیازی نے ملک میں احتساب کا ڈرامہ رچایا جو اب ختم ہو چکا ہے ۔ نیب کی اصلیت لوگوں کو پتہ چل چکی ہے، وزیراعظم نے خود نئے ڈی جی نیب کی تقرری کی ہے،
نیا ڈی جی نیب بھی وزیراعظم کے انتقام کے ایجنڈے کو پورا کرے گا۔ انہوںنے کہا کہ بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے ،یہ ٹولہ ملک کو تباہی کی جانب لے جا رہا ہے ،غریب اور تنخواہ دار طبقہ کیسے گزارہ کرے گا،اب عوام اپوزیشن کا ساتھ دےں اور اس حکومت کو باہر نکالیں ،یہ کچھ عرصہ اور اقتدار میں رہے تو ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہو جائے گا،ڈالر 200 روپے تک پہنچنے کے منفی اثرات ہوں گے ۔
[…] (مسائل نیوز) لاہور کی انسداد منشیات عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی […]