MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دنیا بھر میں کورونا سے اموات53لاکھ ہوگئیں،26کروڑ سے زائد افرادمتاثر

0 294

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیویارک(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 کروڑ 94 لاکھ 74 ہزار 109 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 53 لاکھ 12 ہزار 691 ہو چکی ہیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 17 لاکھ 69 ہزار 89 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 88 ہزار 993 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 24 کروڑ 23 لاکھ 92 ہزار 329 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 8 لاکھ 17 ہزار 326 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 کروڑ 7 لاکھ 5 ہزار 257 ہو چکی ہے۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے،

جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 75 ہزار 128 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 46 لاکھ 82 ہزار 736 مریض سامنے آ چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.