سلمان خان سعودی عرب میں فلم کی شوٹنگ کرنے کے خواہشمند
ریاض(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے سعودی عرب میں اپنی فلم کی شوٹنگ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ریاض سیزن اور سعودی عرب میں نظر انے والی تبدیلیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا سعودی ہنستے مسکراتے لوگ ہیں، ان کے چہروں پر بکھری مسکراہٹ سے زیادہ خوبصورت بات کیا ہوگی۔
- Advertisement -
سلو میاں ان دنوں ریاض سیزن کے پروگرام میں بالی ووڈ اسٹارز کے پہلے شو میں شرکت کے لیے سعودی دارالحکومت ریاض میں موجود ہیں۔ اردو نیوز اور العربیہ نیٹ کے مطابق جمعے کو ایک پریس کانفرنس میں سلمان خان نے کہا انہیں سعودی عرب انے پر بے حد خوشی ہے۔سلمان خان نے کہا سعودی عرب میں اپنی فلم کی عکس بندی کی خواہش ہے، یہ فلمی کیریئر کا اہم موڑ ثابت ہوگا، سعودی عرب بلاشبہ تہذیبوں کا سنگم ہے۔