MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جے یو آئی کے ارکان قومی اسمبلی 27 ویں ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیں: مولانا فضل الرحمان

0 117

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی ف کے ارکان قومی اسمبلی کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش ہورہی ہے، اس سے قبل پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھی اس معاملے پر مشاورت ہوئی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ترمیم کے تمام پہلوؤں پر غور خوض کے بعد جے یو آئی نے اس ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کیا، جے یو آئی کے ارکان قومی اسمبلی اس ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیں۔

بحیثیت امیر جے یو آئی و پارلیمانی لیڈر قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان نے ارکان کو ہدایت نامہ جاری کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.