ڈیرہ اللہ یار کے قریب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے بچہ جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا
ڈیرہ اللہ یار (مسائل نیوز)ڈیرہ اللہ یار کے قریب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے قریب زیرو پوائنٹ پر دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے کچہرہ چننے والا بچہ ذاکر ڈومکی جاں بحق جبکہ سراج ڈومکی شدید زخمی ہوگیا پولیس نے لاش اور زخمی کو فوری ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی