MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وفاق کا پختونخوا میں امنِ عامہ یقینی بنانے کیلئے ایف سی کو جدید تربیت دینے کا فیصلہ

0 99

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز )وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں امنِ عامہ یقینی بنانے کے لئے فیڈرل کانسٹیبلری(ایف سی) کو جدید تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

یہ فیصلہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ قیامِ امن بہتر بنانے کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کو تربیت کیلئے بیرونِ ملک بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی کو پاکستان کی صفِ اول کی فورس بنانا ترجیح ہے ۔اس کے علاوہ وفاقی وزیرداخلہ نے ایف سی کے شہدا کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.