MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت نے فیملی ویزٹ ویزا ایکسٹینشن کی معیاد بڑھا کر 2 سال کر دی

1 437

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی کابینہ نے فیملی ویزٹ ویزا ایکسٹینشن کی معیاد ایک سے بڑھا کر 2 سال کردی ہے، کاروباری تعلقات میں وسعت کیلئے 6 ممالک کو بزنس ویزا لِسٹ میں شامل کرنےکی منظوری، ان ممالک میں بھوٹان، مالدیپ، نیپال، روانڈا، بیلاروس اور سلواکیہ شامل ہیں۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ نے سوات میں اسکول بس پر فائرنگ کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا اور فائرنگ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
واقعہ میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 30 ستمبر اور 10 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق بھی کی۔
وزیراعظم نے گزشتہ روز دورہ تھر کا ذکر کیا اور کہا کہ تھرکول سے سستی بجلی پیدا ہوسکتی ہے ، ماضی میں اس منصوبے کے حوالے سے غیرضروری تاخیر کی گئی تو قومی المیے سے کم نہیں، لیکن ا ب یہ منصوبہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، اس پراجیکٹ کی بدولت 24 ارب ڈالر کے توانائی امپورٹ بل کو کم کرنے میں مدد ملے گی، وزیراعظم نے کام کرنے والے اسٹیک ہولڈرز کو خراج تحسین پیش کیا اور آئندہ ہفتے منصوبے کے حوالے سے جائزہ اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

- Advertisement -

کابینہ نے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی سفارش پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی لاہور رجسٹری کیلئے نابھہ روڈ لاہور پر 23 کنال اراضی سپریم کورٹ کو الاٹ کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر 6 ممالک کو بزنس ویزا لِسٹ میں شامل کرلیا ہے، بزنس ویزا لسٹ میں شامل ممالک سے کاروباری تعلقات کو فروغ دیا جائے گا، ان ممالک میں بھوٹان، مالدیپ، نیپال، روانڈا، بیلاروس اور سلواکیہ شامل ہیں۔
اسی طرح وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر فیملی ویزٹ ویزا ایکسٹینشن کی معیاد ایک سے بڑھا کر 2 سال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ اجلاس میں توانائی ڈویژن کی جانب سے پیش مجوزہ پلان کا جائزہ بھی لیا گیا، وزیراعظم نے مجوزہ پلان پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی میں سید نوید قمر، سید مرتضیٰ محمود، خواجہ سعد رفیق،احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمان، چودھری سالک حسین شامل ہیں۔ کمیٹی مجوزہ پلان کا جائزہ لے گی اور اس حوالے سے حکمتِ عملی ترتیب دے گی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی کہ توانائی بچت کے حوالے سےمناسب آگہی مہم کا آغاز کیا جائے، توانائی کی بچت کے حوالے سے عوامی آگہی انتہائی ضروری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کے تحت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.