MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قومی اور صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو ہی ہوں گے

2 329

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) الیکشن کمیشن نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو ہی ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے این اے 45 کرم میں امن و امان کے حالات کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا فیصلہ کیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو ہی ہوں گے۔کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات اعلان کردہ تاریخ 23 اکتوبر کو ہوں گے۔ این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب 16 اکتوبر کو نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے 16 اکتوبر کو ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔
وزارت داخلہ نے باقاعدہ طور پر الیکشن کمیشن کو خط تحریر کیا ۔

- Advertisement -

اپنے خط میں وزارت داخلہ نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن اور بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے تھے، سیلاب اور اس کے بعد بیماریوں بالخصوص ڈینگی نے صورتحال مزید بگاڑ دی ۔ خط میں کہا گیا کہ پاک فوج اور ایف سی وسیع پیمانے پر ریلیف دینے میں مصروف ہے،وفاق اور صوبوں کی زیادہ تر توانائیاں بحالی کے کاموں میں لگے ہیں۔ جبکہ مستند اطلاعات ہیں ایک سیاسی جماعت 12 سے 17 اکتوبر کے دوران اسلام آباد کا محاصرہ کرنا چاہتی ہے، محاصرے کی یہ تاریخیں 16 اکتوبر کے ضمنی انتخابات سے مطابقت رکھتی ہیں، اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے بھاری نفری درکار ہوگی،ایسی صورتحال میں آرمی، رینجرز اورایف سی پر شدید دباؤ ہوگا۔
ان اداروں سے اضافی کام لیا گیا تو الیکشن کی ساکھ پر سوال اٹھ سکتے ہیں،الیکشن کمیشن کو انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کرنے کا اختیار حاصل ہے لہٰذا درخواست کی جاتی ہے کہ ضمنی انتخابات 90دن کیلئے ملتوی کیے جائیں۔اس سے قبل بھی ملک کے چاروں صوبوں میں سیلاب کی تبارکاریوں کی وجہ سے ضمنی الیکشن ملتوی کیے گئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) ضمنی انتخاب کے حوالے سے حلقوں میں پاک فوج کی تعیناتی کے لیے رابطہ […]

  2. […] نیوز)وزارت داخلہ نے ملک میں 11 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات اور کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے لیے رینجرز، فوج اور […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.