یوکرین بحران کا پرامن حل تلاش کرنے کی کوششیں، اماراتی صدر روس پہنچ گئے
سینٹ پیٹرزبرگ (مسائل نیوز) اماراتی صدر روس پہنچ گئے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان روس کے اہم ترین دورے کے سلسلے میں منگل کے روز روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ پہنچے، اماراتی صدر کا روس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
- Advertisement -
سینٹ پیٹرزبرگ میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے روس کے صدر ولادی میر پوٹن سے ملاقات کی۔
اس اہم ترین ملاقات میں یوکرین جنگ اور دیگر اہم باہمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ جبکہ اماراتی صدر کے دورہ روز کے تناظر میں اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے یوکرین بحران کا پرامن حل تلاش کرنے کی کوششوں میں اپنی ہر طرح کی مدد فراہم کرنے سے متعلق دیرینہ موقف کا اعادہ کیا ہے۔
امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ یو اے ای مسئلہ کے حل کیلئے سفارت کاری، مذاکرات اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی پاسداری کی حمایت کرتا ہے۔
خارجہ امور اور عالمی تعاون کے امور کی وزارت نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا منگل کو روس کا دورہ بھی سلامتی کے حصول کیلئے امارات کی مسلسل کوششوں کے فریم ورک کے تحت ہی کیا جا رہا ہے۔ اس دورے میں وہ خطے اور پوری دنیا میں استحکام کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ اس دورے کا مقصد علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ نتیجہ خیز اور تعمیری تعاون کو بڑھانا اور یوکرین کے بحران سے متعلق تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کرنا ہے تاکہ اس بات چیت سے موثر سیاسی حل تک پہنچنے میں مدد مل سکے۔
وزارت نے مزید کہا کہ دو طرفہ مذاکرات ہی یوکرین بحران سے متعلق بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی میں کمی لا سکتے۔ مذاکرات کے ذریعے سے ہی انسانی نقصان میں کمی لائی جا سکتی۔ امارات عالمی امن اور سلامتی کے حصول کیلئے سیاسی تصفیہ تک پہنچنے کی کوشش میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔