MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کیلئے زیادہ ٹی ٹونٹی وکٹیں… شاداب خان دوسرے کامیاب بولر بن گئے

2 319

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)لیگ سپنر شاداب خان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے۔ لیگ سپنر شاداب خان ٹی 20 انٹرنیشنل میں دوسرے کامیاب ترین پاکستانی بولر کا اعزاز کرائسٹ چرچ میں ٹرائنگولر سیریز کے چوتھے میچ میں فن ایلن کی وکٹ لیکر حاصل کیا ۔ 2017ء میں ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے 24 سالہ شاداب اب تک 71 اننگز میں 21.84 کی اوسط سے 86 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔
اس سے قبل فاسٹ بولر عمرگل اور آف سپنر سعید اجمل بھی مختصر فارمیٹ میں 85،85 شکار کرنے کا اعزاز حاصل کرسکے ہیں ۔ سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی 98 وکٹیں لیکر اس لسٹ میں سرفہرست ہیں جب کہ محمد حفیظ 65 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کیلئے بہت پْرجوش […]

  2. […] نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ مجھے انگلش لینگویج کے لفظ سے نفرت ہے۔سماجی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.