MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

زلزلہ متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، ضیا ء اللہ لانگو

0 293

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا ء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصان پر پوری قوم افسردہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر ناصر سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوے کیا انہوں نے ہدایات دی کہ ہرنائی متاثرین کی ہر ممکن امداد میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے انہوں نے مزید کہا کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کر کے پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ہر خاندان کو خیمے، راشن مہیا کیا جائے وزیر داخلہ نے کہا کہ قدرتی آفات میں سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر انسانی جذبے کے تحت متاثرین کی خدمت کر رہے ہیں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں جب کہ زلزلے کے زخمیوں اور تباہ ہونے والے مکانات کے مالکان کی ہر ممکنہ مدد کی جارہی ہے۔ انہوں نے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر اداروں، کارکنوں، افواج پاکستان، این جی اوز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل کی گھڑی میں زلزلہ متاثرین کی مدد کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.