MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لکس اسٹائل ایوارڈز: ماہرہ اور شہریار منور اسٹیج پر چھاگئے

1 275

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)جیو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب میں صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان اپنے ساتھی اداکار شہریار منور کے ساتھ شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے اسٹیج پر چھاگئیں۔

حال ہی میں کراچی میں منعقد ہونے والی جیو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب میں ماہرہ خان اور شہریار منور نے ’ہائے دل بیچارہ‘ پر پرفارم کیا۔

- Advertisement -

ماہرہ خان اور شہریار منور نے اپنی پُرجوش پرفارمنس سے سامعین کو مسحور کیا اور دیکھنے والوں کی خوب داد وصول کی۔

پرفارمنس کا آغاز شہریار نے احمد علی بٹ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے کیا جن کے ہاتھ میں گٹار تھا اور پھر چند لمحوں کے بعد ماہرہ خان بھی تالیوں کی گونج میں اسٹیج پر جلوہ گر ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ جیو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب کا انعقاد کراچی کے شمسی اسٹوڈیو میں کیا گیا جہاں کورونا ایس او پیز کا بھرپور طریقے سے خیال رکھا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.