MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف نے ایک اور بڑی وکٹ اڑا دی ، اہم ترین پارٹی کے رہنما کا پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان

0 522

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی۔ چارسدہ میں پی ٹی آئی ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر قانون سلطان محمدخان نے خاندان اورساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت

- Advertisement -

اختیار کر لی۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ ضمنی انتخاب کو ملتوی کرکےعوام کو نمائندگی سے محروم رکھنے کی سازش ہو رہی ہے، عوامی نیشنل پارٹی انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے، ہمارے اتحادی جماعتوں سمیت جماعت اسلامی بھی مقررہ وقت پر انتخابات کے انعقاد کے حق میں ہیں، جب ساری جماعتیں تیار ہیں تو الیکشن کمیشن اعلان کردہ وقت پر الیکشن سے کیوں کترا رہی ہے۔ ایم پی اے سلطان محمد نےاعلان کیا کہ وہ کسی کا غلام نہیں کہ عمران خان جو بھی فیصلہ کریں اس پر لبیک کہوں۔سابق وزیر قانون نے کہا کہ وہ دوبارہ اے این پی میں نہیں بلکہ اپنے گھر واپس آئے ہیں، باقاعدہ طور پر اے این پی پر شامل ہوا ہوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.