MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چھوٹی بیٹی نے ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی پرچم کیوں لہرایا؟شاہد آفریدی نے خود ہی بتا دیا

1 421

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ایشیا کپ 2022 میں چھوٹی بیٹی کے بھارتی پرچم لہرانے کی تصدیق کر دی۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان کی بیٹی کو 4 ستمبر کے روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارتی پرچم لہراتے ہوئے دیکھا گیا تھا، اس مقابلے میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دی تھی۔اس حوالے سے ایک انٹرویومیں شاہد آفریدی سے ان کی چھوٹی بیٹی کے بھارتی پرچم لہرانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوںنے نے ہنستے ہوئے اس بات کی تصدیق کی اور بتایاکہ اسٹیڈیم میں پاکستان کے جھنڈے دستیاب نہیں تھے، اس لیے ان کی بیٹی نے بھارت کا جھنڈا لیا اور اسے لہرانا شروع کردیا۔شاہد آفریدی کے مطابق ان کی اہلیہ نے انہیں بتایا کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی تماشائیوں کا ہجوم صرف 10 فیصد تھا جبکہ اہلیہ لائیو کرکٹ دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھیں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی بیٹی کی بھارتی پرچم لہرانے کی ویڈیو موصول ہوئی لیکن تذبذب کا شکار تھا کہ اسے شیئر کرناچاہیے یا نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور سے ملاقات […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.