MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سانحہ 8اگست کو اہلیان بلوچستان کبھی بھول نہیں پائینگے،ڈاکٹر ناشناس لہڑی

0 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( مسائل نیوز )بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا ہے کہ سانحہ 8اگست کو اہلیان بلوچستان کبھی بھول نہیں پائینگے۔اس روز بلوچستان کے وکلاء و صحافیوں کا قتل عام کیا گیا سانحہ 8 اگست میں بلوچستان کے سینئر قانون دان شہید کئے گئے جسکی وجہ سے بلوچستان سو سال پیچھے چلا گیاہے۔ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا ہے کہ سانحہ 8اگست کے روز بلوچستان کےعلم دانش سوچ کو قتل کیا گیا یہ دنیا کی بدترین سانحات میں شما ر ہوتا ہے جسکی وجہ سے بلوچستان کا بہ مشکل ایسا کوئی گاؤں یا ضلع ہوگا جہاں پر شہدا ء کی میت نہ بھیجی گئی ہو،سول ہسپتال کوئٹہ میں اس سانحہ میں 56وکلاء صحافیوں سمیت 80سے زائد افراد شہید ہوئے اور 92کے قریب وکلاء زخمی ہوئے اس روز ہمارے سینئر وکلاء کو ہم سے جدا کیا گیا بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ جمہوری جدوجہد کو اہمیت دی ہمارے وکلاء نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی، جمہوریت کیلئے جدوجہد کیا۔اس واقع سے بلوچستان کو مزید اندھیروں کی طرف دکھیلا گیا۔ہم شہدا ء کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں،سانحہ 8اگست کے حوالے سے کمیشن کے رپورٹ پر عمل کیا جائے اور دہشتگردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.