MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

12 کروڑ کا آئی فون، موبائل کی خاص بات کیاہے؟

1 598

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

12 کروڑ کا آئی فون، موبائل کی خاص بات کیاہے؟

ویسے تو ایک آئی فون کی قیمت ڈیڑھ ہزار ڈالرز تک ہی ہوتی ہےلیکن کیا آپ اس کے لیے 12 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کرنا پسند کریں گے؟

رپورٹ کے مطابق ایک روسی کمپنی نے 2022 کے آئی فون 14 پرو میکس کا ایسا ورژن متعارف کرایا ہے جس کی قیمت دنگ کر دینے والی ہے۔یہ دنیا کا مہنگا ترین آئی فون 14 پرو میکس ہے جس کی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔کیویار نامی کمپنی ماضی میں بھی متعدد اسپیشل ایڈیشن آئی فونز پیش کر چکی ہے اور اب اس نے 3اسپیشل ایڈیشن آئی فون 14 پرو میکس تیار کیے ہیں۔

اس فون میں ایسا کیا خاص ہے جو اس کی قیمت کسی مہنگی ترین گاڑی سے بھی زیادہ ہے؟

- Advertisement -

اس فون پر لگے سیکڑوں ہیرے اسکا جواب ہیں اور اس اسپیشل ایڈیشن کو ڈائمند اسنو فلیک کا نام دیا گیا ہے۔ڈائمنڈ اسنو فلیک آئی فون کے بیک پر ایک بہت بڑا pendant لگا ہوا ہے جو پلاٹینیم اور سفید سونے سے تیار کیا گیا

واٹس ایپ صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف

جبکہ اس میں متعدد ہیرے نصب ہیں۔اس pendant کی قیمت ہی 75 ہزار ڈالرز کے قریب ہے جبکہ 18k وائٹ گولڈ بیک پلیٹ میں بھی 511 ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔اس فون کو ایک خصوصی باکس میں رکھ کر صارف کے حوالے کیا جائے گا جو سونے کی رنگت کا ہے۔

اس باکس کو اوپن کرنے پر ایک ننھی ایل ای ڈی لائٹ سے آئی فون 14 پرو میکس جگمگانے لگے گا جبکہ اس میں موجود ایک خانے میں دستاویزات موجود ہوں گے جس میں فون پر لگے ہیرے اصل ہونے کے سرٹیفکیٹس موجود ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] الحرام :کن اضلاع میں موبائل بند رہے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.