MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سستا تیل پاکستان پہنچ گیا عوام کیلئے خوشخبری

2 1,030

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سستا تیل پاکستان پہنچ گیا عوام کیلئے خوشخبری

تفصیلات کے مطابق انرجی اخراجات کو کم کرنے کیلئے روس سے سستا تیل منگوانے کا فیصلہ موجودہ حکومت نے گزشتہ برس کیا تھا اور تمام طر مراحل کے بعد اب روسی تیل لے کر جہاز کراچی کی بندر گاہ پہنچ گیا، پیور پوائنٹ نامی جہاز 45 ہزار 142 میٹرک ٹن تیل لے کر پہنچا ہے، معاشی مشکلات کا شکار پاکستانی شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے ، روس سے منگوایا گیا سستا تیل کراچی پہنچ گیا ہے ۔جہاز کو او پی ٹو پر لایا گیا ہے ،

انٹر کے سالانہ امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کیلئے خوشخبری

- Advertisement -

سمندری طوفان سے پہلے جہاز کو برتھ کر دیا گیاہے ۔ واضح رہے کہ حکومت نے متوسط طبقے کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سلیبز بنائی تھیں ، جس میں موٹر سائیکل سواروں کو اصل قیمت سے 100 روپے سستا پٹرول فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اس سکیم پر عملدرآمد نہ ہوسکا البتہ اب پیشگوئی کی جا رہی ہے کہ روس سے سستا پٹرول پاکستان پہنچنے پر اس سکیم پر عمل شروع کیا جا سکتا ہے

پی این این : روس سے رعایتی قیمت پر خریدی گئی پہلی خام تیل کی کھیپ کی کراچی آمد پروزیراعظم کاٹویٹ سامنےآگیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا ٹویٹ میں کہنا ہے کہ آج میں نے اپنی قوم سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ روس سے رعایتی قمیت پر خریدی گئی پہلی خام تیل کی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے اور بحری جہاز سے اتارنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ آج کا دن تاریخ میں ایک تاریخی تبدیلی کے دن کے طور پر یاد کیا جائے گا، ہم نے خوشحالی، معاشی ترقی، توانائی سلامتی اور کم لاگت ایندھن کی فراہمی کی طرف آج پہلا اور انتہائی اہم قدم اٹھایا ہے۔شہباز شریف کاکہنا تھا کہ روس سے پاکستان آنے والی تاریخ میں خام تیل کی یہ پہلی کھیپ ہے اور یہ روس اور پاکستان کے مابین تعلقات کے ایک نئے باب کی شروعات ہے.ان تمام لوگوں کی کوششوں کو سراہتا ہوں جو اس قومی اقدام کی تکمیل میں شریک رہے اور روس سے خام تیل کی درآمد کے وعدے کو حقیقت میں بدلنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

 

حریم شاہ نے صندل خٹک کو سنگین دھمکیاں دی ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] سستا تیل پاکستان پہنچ گیا عوام کیلئے خوشخبری […]

  2. […] سستا تیل پاکستان پہنچ گیا عوام کیلئے خوشخبری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.